ایران سے قیدیوں کےتبادلے میںرہائی پانیوالےچاروں امریکی سوئس طیارے کے ذریعے ایران سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق سوئس طیارہ چاروں امریکی شہریوں کو لے کر تہران سے روانہ ہو گیا ہے،چاروں امریکیوں
میں امریکی صحافی جیسن ریزان ، ان کی اہلیہ اور دیگر شامل ہیں۔امریکی اخبار نے بھی جیسن ریزان کی ایران سے روانہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی سے جاری رپورٹ کے مطابق ایران سے رہائی پانے والے چاروں امریکی شہری سوئٹرزلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔